معروف قبائلی رہنما کو قتل کر دیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان(پی این آئی)ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے معروف ٹھیکیدار اور قبائلی رہنما حاجی صابر خان بیٹنی جاں بحق ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق واقعہ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے شیخ یوسف کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قبائلی رہنما اور ٹھیکیدار حاجی صابر خان بیٹنی کو قتل کردیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا ہے۔جاں بحق ہونے ولے ٹھیکیدار صابر خان بیٹنی کا تعلق بیٹنی قبیلے ایف آر ٹانک سے بتایا جاتا ہے۔پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close