لاہور سے کراچی جانے والی پرواز حادثے کا شکار

لاہور(پی این آئی) لاہور سے کراچی جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا تاہم پرواز کے 15 منٹ بعد ہی طیارے کو دوبارہ لاہور ایئر پورٹ پر اتار لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ایئرلائن کی پرواز نے صبح 8 بجے کراچی کے لیے اڑان بھری تھی جبکہ طیارے میں 100 سے زیادہ مسافر سوار ہیں تاہم مسافروں کو متاثرہ طیارے سے اتار کر لاؤنج میں بھیج دیا گیا۔دوسری جانب مسافروں کا کہنا ہے کہ پرواز دوبارہ کراچی کیلئے کب روانہ ہو گی، کچھ نہیں بتایا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close