فائرنگ کا افسوسناک واقعہ

نوشہرہ (پی این آئی)اراضی تنازع پر فریقین میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔

اکوڑہ خٹک کے علاقہ مصری بانڈہ میں دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔جس کے باعث دو افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔ ریسکیو کی میڈیکل ٹیم نے فوری موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو نوشہرہ میڈیکل ہسپتال منتقل کیا۔جاں بحق افراد میں 23 سالہ شاولی اور 45 سالہ گوہر علی شامل ہیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close