افسوسناک حادثے میں قیمتی جانی نقصان ہوگیا

قصور(پی این آئی)قصور کے سرحدی گاؤں اطہر سنگھ والا کے نزدیک دو دوست نہاتے ہوئے دریا میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔

کوٹ پیراں قصور کے رہائشی دو نوجوان احسان اور شبیر دریائے ستلج میں نہا رہے تھے کہ گہرے پانی میں چلے گئے اور ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر سرچ آپریشن کر کے دونوں ڈیڈ باڈیز کو دریا سے نکالا اور لواحقین کے حوالے کردیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close