غیر ملکی پرواز کی کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی متعدد کوششیں ناکام، پھر کیا ہوا؟

کراچی(پی این آئی)دوحہ سے کراچی آنیوالی قطرائیرویز کی پرواز QR610 کی لینڈنگ کی کوشش کامیاب نہ ہونے پر بالآخرمسقط ڈائیورٹ کردیاگیا جہاں مسقط ائیرپورٹ پر لینڈ کرایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں نصف شب سے صبح تک ہو نیو الی طوفانی بارش کے باعث کراچی ائیرپورٹ پر آنے والی غیر ملکی ائیرلائن کے طیارے کا رخ مسقط ایئرپورٹ کی طرف موڑ دیا گیا۔طیارے نے کئی بار کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی کوشش کی لیکن ناکام رہا۔ لینڈنگ میں ناکامی پر پرواز کو کراچی سے مسقط ڈائیورٹ کیا گیا۔ 250 سے زائد کراچی آنیوالے مسافر تاحال مسقط ائیرپورٹ پر موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق قطرائیرویز کی پرواز QR610 روزانہ صبح 7 بجے کراچی ائیرپورٹ لینڈ کرتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close