کراچی (پی این آئی) حکمہ موسمیات نے ٹراپیکل سائیکلون کا آٹھواں الرٹ جاری کردیا۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ سمندری طوفان وسطی بحیرہ عرب میں موجود ہے جو گزشتہ 6 گھنٹوں کے دوران سمندری طوفان جنوب مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے، یہ طوفان کراچی کے جنوب مغرب سے 370کلومیٹر کے فاصلے پر ہے،اورماڑہ کے جنوب اور جنوب مشرق سے 250 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے،گوادر کے جنوب مشرق سے 260 کلومیٹر دور ہے۔
طوفان یہ مغرب اور جنوب مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے،اس طوفان کے زیر اثر آج دن بھر وقفے وقفے سے لسبیلہ، اوڑمارہ، پسنی، گوادر اور دیگر میں گرج چمک تیز ہواؤں کے ساتھ کہیں ہلکی کہیں تیز بارش ہوگی۔ محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ اس دوران 60 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل سکتی ہے،ہوا کے جھکڑ80 کلومیٹر فی گھنٹےکی رفتار سے بھی چل سکتے ہیں،بلوچستان کے ماہی گیر یکم ستمبر تک گہرے سمندر میں نہ جائیں،سندھ کے ماہی گیروں کل سے اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر سکتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں