226 ملی میٹر بارش سے کئی سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

کراچی(پی این آئی)کراچی میں 5 روز کے دوران 226 ملی میٹر بارش برس گئی۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں 27 سے 31اگست تک بارش کے اعدادوشمار جاری کردیے۔ محکمہ موسمیات نے بتایاکہ 5روز کے دوران سب سےزیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 226 ملی میٹرہوئی، اس دوران گلشن حدید میں 175، قائد آباد میں 161 ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 27 تا 31 اگست تک ناظم آباد میں 122، کیماڑی میں 105، کورنگی اور نارتھ کراچی میں 100 ملی میٹرسے زائد بارش ہوئی جبکہ فیصل بیس پر 95 ملی میٹر، اولڈائیرپورٹ پر 77.5 ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 27 تا31 اگست تک گلشن معمار میں 75.6، جناح ٹرمینل میں 75ملی میٹر، مسروربیس میں 62.5، بن قاسم میں 56.3 ملی میٹر، اورنگی ٹاؤن میں 44.3، ڈی ایچ اے فیز ٹو میں 43 ملی میٹر بارش ہوئی۔5روزکے دوران سب سے کم بارش صدر میں 37 اورگڈاپ میں 30 ملی میٹرریکارڈ ہوئی۔دوسری جانب سمندری طوفان اسنیٰ کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی سے مزید دور چلاگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان سندھ کی ساحلی پٹی سے مزید دور ہوگیا ہے اور طوفان بحیرہ عرب کےشمال مشرق میں ہے جب کہ طوفان مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے جو کراچی کے جنوب مغرب سے 230 کلو میٹر دور ہے۔محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ سمندری طوفان بلوچستان کی ساحلی پٹی سےقریب ہورہا ہے، طوفان اورماڑہ سے 180کلومیٹر کے فاصلے پر ہے اور گوادر سے 300 کلومیٹر دور ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close