مسافر ٹرین بڑے حادثے کا شکار

جہلم (پی این آئی)جہلم میں مسافر ٹرین بڑے حادثے سے بچ گئی، مسلسل جاری بارش کے باعث سوہاوہ کے قریب ریلوے ٹریک بیٹھ گیا۔

تفصیلات کے مطابق مسافر ٹرین پٹری بیٹھ جانے سے رک گئی، ٹرین کی ہنگامی بریک کے باعث خوش قسمتی بڑے حادثہ سے بچ گئی۔ریلوے حکام کے مطابق ٹریک کی بحالی کیلئے ریلوے عملہ امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، تمام مسافر محفوظ رہے۔لاہور سے راولپنڈی جانے والی مسافر ٹرین پٹری بیٹھ جانے سے رک گئی۔ ذرائع کے مطابق ٹنڈوئی پل کے قریب ٹرین کو روک لیا گیا، ٹرین لاہور سے راولپنڈی جارہی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close