کچے میں رینجرز اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، انتہائی مطلوب ڈاکو مارا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)رینجرز اور پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید اور دو زخمی ہو گئے جبکہ جوابی کارروائی میں انتہائی مطلوب ڈاکو مارا گیا ۔

سندھ میں کچے کے علاقے میں رینجرز اور پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید اور دو زخمی ہو گئے جبکہ جوابی کارروائی میں انتہائی مطلوب ڈاکو مارا گیا ۔ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ڈاکوؤں سے مقابلے میں کندھ کوٹ سے تعلق رکھنے والے پولیس کانسٹیبل لاشاری نے جواں مردی سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا جبکہ دو اہلکار زخمی بھی ہوئے ۔آپریشن کے دوران جوابی کارروائی میں انتہائی مطلوب ڈاکو ہلاک اور دو زخمی حالت میں فرار ہو گئے ۔

ہلاک ملزم مالگزار بھلکانی ڈاکو کا بھائی ہے جس کی سندھ حکومت کی طرف سے ہیڈ منی بھی مقرر کی گئی ہے اور متعدد ایف آئی آرز میں بھی نامزد تھا ۔رینجرز نے علاقے کا محاصرہ کرتے ہوئے مزید 6 مشکوک افراد کو حراست میں لیتے ہوئے ڈاکوؤں کا ٹھکانہ بھی تباہ کر دیا ۔وزیراعلیٰ سندھ نے شہید پولیس کانسٹیبل کی جرات اور بہادری کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پولیس اور رینجرز کے کامیاب آپریشن کی تعریف کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں