نوجوانوں کیلئے بڑی خوشخبری، انٹرن شپ پروگرام کا آغاز ہو گیا

لاہور(پی این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے، چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کے پہلے مرحلے میں 6 ہزار انٹرن شپ آفر کی جائیں گی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کے آغاز پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان قدم بڑھائیں روشن مستقبل ان کا منتظر ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نوجوانوں کو باوقار طریقے سے مالی خودمختاری کی راہ پر گامزن کرنا چاہتی ہے۔ چیف منسٹر انٹرن شپ کرنے والے نوجوانوں کو 25ہزارروپے ماہا نہ وظیفہ دیا جائے گا۔ چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کے پہلے فیز کا دورانیہ 6 ماہ ہے۔ چیف منسٹر انٹر ن شپ پروگرام میں گزشتہ دو برس میں ڈگری مکمل کرنے والے گریجوایٹس کو ترجیح دی جائے گی۔

انٹرن شپ میں اپلائی کرنے کے لئے عمر کی حد 18سے 25برس ہے۔ منتخب انٹرنی کو نجی کے شعبہ کے نمایاں اداروں میں تعیناتی کا موقع ملے گا۔ نوجوان cmip.punjab.gov.pk پر رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔ مزید برآں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف ہر کمزور طبقے کی آواز بن گئیں، سپیشل افراد کے لئے ہمت کارڈ کا وعدہ بھی پورا کر دیا- وزیراعلی مریم نواز شریف کی موجودگی میں محکمہ سوشل ویلفیئر اور بنک آف پنجاب کے درمیان ایم او یو پردستخط کئے گئے-

ایم او یو پر سیکرٹری سوشل ویلفیئر جاوید اخترمحموداور بنک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود نے دستخط کئے – بنک آف پنجاب 65 ہزار سپیشل افراد کو اے ٹی ایم کارڈ جاری کرے گا- پنجاب بھر میں سپیشل افراد کو ہمت کارڈ کے ذریعے ہر سہ ماہی میں 10500 روپے ادا کئے جائیں گے -پہلے مرحلے میں 40 ہزار اور دوسرے مرحلے میں 25 ہزار افراد کو ہمت کارڈ جاری ہونگے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں