موسلادھار بارشیں، کل تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان

کراچی(پی این آئی)کراچی میں ممکنہ تیز بارشوں کے پیش نظر ضلع وسطی کےتعلیمی ادارے کل بند رکھنے کا اعلان کر دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کل ضلع وسطی کے تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے کراچی میں 2 سے 3 دن میں 200 ملی میٹر تک بارش کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ کراچی سمیت سندھ کےکئی مقامات پر 31 اگست تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار اور کہیں شدید موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔ کراچی میں کل صبح یا دوپہر کے بعد تیز بارش کا امکان ہے۔

اس سے قبل بارشوں کے پیش نظر حیدرآباد ضلع کے تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے کل بند رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ میرپورخاص ضلع میں بارش کے باعث تعلیمی ادارے 2 دن کیلئے بند رہیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close