147 ملی میٹر بارش، 48 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

ملتان(پی این آئی)ملتان میں طوفانی بارش کا 48 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے اور صرف 2 گھنٹے میں 147 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ترجمان واسا ملتان کے مطابق اس سے قبل 134.5 ملی میٹر بارش 1976 میں ریکارڈ کی گئی تھی۔ملتان میں شدید بارش کے باعث شہر کے مختلف علاقوں بوسن روڈ، حسن پروانہ روڈ، شاہین مارکیٹ اور گلگشت کے علاقے میں پانی جمع ہوگیا۔ بارش کے باعث معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے ہیں اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہےگا۔

ڈپٹی کمشنر ملتان کے مطابق ضلع بھر میں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، شہری احتیاطی تدابیر اختیارکریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close