شدید بارشیں، تعلیمی ادارے بند ہونے کا امکان

کراچی(پی این آئی)سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ حکومت سندھ نے تیز بارشوں کیلئے تیاریاں مکمل کرلی ہیں عوام بھی کسی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے حکام سےتعاون کرےتعلیمی ادارے کھلے یا بند رکھنے سے متعلق غور کیا جا رہا ہے،صوبے بھر میں 27 تا 31 اگست میں شدید بارشوں کا امکان ہے،حکومت سندھ نے تیاریاں مکمل کر لیں، عوام بھی کسی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے حکام سےتعاون کرے،وزیراعلی ہاؤس میں رین ایمرجنسی سیل قائم کر دیا گیا ہے۔

شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ مون سون بارشوں کے پیش نظر حکومت سندھ کی جانب سے صوبے کے 30 اضلاع میں کو انچارج مقرر کئے گئے ہیں،وزیر اعلی سندھ نے تمام وزراء، مشیران، معاونین خاص اور ڈویژنل کمشنرز کو چوکس و متحرک رہنے کی ہدایات دیں ہیں،سمندر میں بھی طغیانی کا خدشہ ہے، ماہیگیروں کو سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے،نکاسیء آب کے کئے ٹائونز کو ضروری مشینری دی گئی ہے، کے ایم سی اور واٹر بورڈ کے نکاسی آب کے سسٹم کو بہتر کیا گیا ہے۔

شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ بلدیاتی اداروں اور پیپلز پارٹی کے منتخب نمائندگان بشمول یو سی چیئرمینز تمام متعلقہ انتظامیہ کو بندوبست کی ہدایات دی گئی ہیں،حمل،جھیل تا منچھرجھیل بندوں کو مضبوط کیا جا رہا ہے،کمزور مقامات کی بھی نگرانی جاری ہے،تعلیمی ادارے کھلے یا بند رکھنے سے متعلق غور کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close