لاہور ( پی این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مری سے لاہور پہنچتے ہی پرائس کنٹرول پر خصوصی اجلاس طلب کر لیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کو اشیاء ضروریہ کے نرخ پر تفصیلی بریفنگ میں آگاہ کیا گیا کہ پاکستان ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں ضروری اشیاء خورد و نوش کے نرخ تمام دوسرے صوبوں کی نسبت سب سے کم ہیں۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے صوبے میں پرائس کنٹرول پر اظہار اطمینان کیا اور انتظامی کاوشوں کو سراہا، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے صوبہ بھر میں روٹی کی مقررہ نرخ پر فروخت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہر ضلع میں اشیائے خوردو نوش کے نرخ کاالگ الگ جائزہ لیا- وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے روٹی اور آٹا کے نرخ بھی معلوم کیے- وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ کسی بھی شہر میں روٹی مقررہ نرخ سے زائد فروخت کرنے کی ہرگز اجازت نہ دی جائے – صوبہ بھر کی عوام کو کنٹرولڈ ریٹ پر آٹا فراہم کیا جائے۔
سیکرٹری انڈسٹری احسان بھٹہ نے پرائس کنٹرول چیکنگ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ مزید برآں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ویژن، ڈیجیٹل پنجاب، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں آن لائن رہائشی بلڈنگ پلان کی منظوری کا آغاز کردیا، شہری ایل ڈی اے سے گھر بیٹھے آن لائن رہائشی نقشوں کی منظوری کرا سکتے ہیں -نقشے کی منظوری کی درخواست، نقشہ اپ لوڈ، پراسسنگ، چالان سب آن لائن ہو گا-
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں