عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف ملنا شروع ہو گیا

لاہور (پی این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے بجلی کے بلوں میں ریلیف ملنا شروع ہو گیا، وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے بجلی کے بلوں میں ریلیف کا بل شیئر کر دیا ۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے بجلی کے بلوں میں ریلیف ملنے کی تصدیق وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کرتے ہوئے پنجاب کے شہریوں کو خوشخبری سنائی۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز نے پنجاب کے عوام سے جو وعدہ کیا وہ آج پورا کر دیا ہے، الحمدللہ میری وزیراعلی عوام کو ہر ممکنہ حد تک ریلیف دے رہی ہیں۔مخالفین الزام تراشی اورجھوٹ کی سیاست کررہے ہیں جبکہ مریم نواز خدمت کی سیاست کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close