کل موبائل فون سروس معطل رہے گی

کراچی(پی این آئی)وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے اعلان کیا ہے کہ کل کراچی سمیت سندھ کے بڑے شہروں میں موبائل فون سروس معطل رہے گی۔

پاکستان میں شہدائے کربلا کے چہلم کے سلسلے میں ملک بھر میں جلوس روایتی راستوں پر نکالے جائیں گے۔وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے اعلان کیا ہے کہ کل کراچی سمیت سندھ کے بڑے شہروں میں موبائل فون سروس معطل رہے گی۔انہوں نے کہا کہ کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ، سکھر اور خیرپور میں موبائل سروس معطل رہے گی۔ ان کا کہناتھاکہ امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر صوبے بھر میں ریڈ الرٹ رہے گا، جلوسوں کی فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close