پولیس کی کچے میں کارروائی، ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغواء پولیس کانسٹیبل بازیاب کرا لیا

رحیم یارخان(پی این آئی) پولیس نے کچے کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغواء ہونے والے کانسٹیبل احمد نواز کو بازیاب کرالیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق جمعرات کی شام ماچھکہ میں ڈاکوؤں کے حملے کے بعد ڈاکوکانسٹیبل احمدنوازکو اغوا کر کے ساتھ لےگئے تھے۔بعد ازاں اغواکاروں نے پولیس اہلکار احمد نواز کی ویڈیو بھی جاری کی تھی جس میں مغوی اہلکار کا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب اور وزیراعلیٰ مریم نواز ڈاکوؤں کے مطالبات پورے کریں ورنہ مجھے قتل کردیا جائے گا۔پولیس اہلکار کی بازیابی کے بعد ڈی پی او رضوان گوندل نے کہا کہ پولیس کچے کے علاقے میں مضبوطی کے ساتھ موجود ہے۔

یاد رہے جمعرات کی شام ماچھکہ میں ڈاکوؤں کے حملے میں 12 پولیس اہلکار شہید اور 8 زخمی ہوئے تھے جبکہ ایک اہلکار لاپتہ ہو گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close