سیلابی صورتحال کا خدشہ،ہائی الرٹ جاری

لاہور(پی این آئی)پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب سے 25 اگست سے 29 اگست تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی گئی۔

لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، گوجرانولہ، ملتان، بہاولپور، سرگودھا، گجرات، ڈیرہ غازی خان اور ساہیوال ڈویژنز میں بارشیں متوقع ہیں۔ پی ڈی ایم اے نے جنوبی پنجاب کے اضلاع میں فلیش فلڈنگ کا الرٹ جاری کیا۔ 24 سے 30 اگست کے دوران جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ کوہ سلیمان و کیرتھر رینج میں شدید بارشوں کے باعث رودکوہیوں میں سیلابی ریلوں کا خدشہ ہے۔ موسلا دھار بارشوں کے باعث بیشتر اضلاع میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

کمشنر ڈیرہ غازی کو صورتحال بارے الرٹ جاری کردیا گیا۔ ڈپٹی کمشنرز راجن پور و ڈی جی خان کو بھی الرٹ جاری کیا گیا۔ ڈیرہ غازی خان راجن پور رودکوہیوں میں شدید بارشوں کے باعث فلیش فلڈنگ کا خطرہ ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام محکمے الرٹ رہیں۔

انتظامیہ فلیش فلڈنگ کے خدشے کے پیش نظر ہائی الرٹ رہے۔ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے۔ نشینی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو جلد از جلد ممکن بنائیں۔ شہری احتیاط کریں بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی تاروں سے دور رہیں۔ عوام الناس کچے مکانات اور بوسیدہ عمارتوں سے دور رہیں۔ خراب موسم کی صورتحال میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ بچوں کا خاص خیال رکھیں انہیں نشیبی علاقوں میں جمع پانی کے قریب ہرگز نہ جانے دیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close