رحیم یار خان پولیس افسران کے خلاف سخت ایکشن لے لیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی)کچے میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں 12 پولیس اہلکاروں کی شہادت کے بعد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) رحیم یار خان عمران احمد سمیت 3 افسران کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

عمران احمد کی جگہ رضوان عمر گوندل کو ڈی پی او رحیم یار خان تعینات کردیا گیا۔ایڈیشنل ایس پی رحیم یار خان جاوید اختر کو سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم رحیم یار خان کلیم احمد کو او ایس ڈی بنا دیا گیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز رحیم یار خان کے کچے کے علاقے ماچھکہ میں ڈاکوؤں کے پولیس کی 2 گاڑیوں پر حملے کے نتیجے میں 12 اہلکار شہید ہوگئے۔ڈاکوؤں نے فائرنگ کے ساتھ ساتھ راکٹ بھی داغے، حملے میں 6 اہلکار زخمی بھی ہوئے جبکہ 5 لاپتہ ہوئے تھے جنہیں بعد میں ریسکیو کر لیا گیا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے مطابق حملے میں ملوث ڈاکوؤں کی سرکوبی کےلیے پولیس آپریشن جاری رہے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close