تاریخ کا سب سے بڑا سولر پروگرام لانے کا اعلان کردیا گیا

لاہور(پی این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی چھت اپنا گھر منصوبے کا افتتاح کردیا اور ساتھ ہی تاریخ کا سب سے بڑا سولر پروگرام بھی لانے کا اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شہری اور دیہی علاقوں میں گھر کی تعمیر کے لیے 15 لاکھ تک قرض دیں گے، قرض 7 سال کی آسان قسطوں میں بغیر سود ادا کرنا ہوگا، ماہانہ قسط 14 ہزار ہوگی، ہم جلد گھر بنا کر لوگوں کو دیں گے۔

لاہور میں اپنی چھت اپنا گھر منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کا مجھ سمیت سب کو شدت سے انتظار تھا، اپنی چھت اور اپنا گھر سب سے بڑی نعمت ہے، اپنی چھت، اپنا گھر کے خواب کو حقیقت میں بدلا، اس اسکیم کا سب سے زیادہ انتظار نوازشریف کو تھا، چھت کی کمی کو لفظوں میں بیان کرنا مشکل ہے، میں وہ اسکیم شروع کررہی ہوں جس کا مجھے اور صوبے کے عوام کو بہت انتظار تھا، اس اسکیم کے بارے میں مجھ سے بہت سوال کیے جاتے تھے کہ یہ کب آرہی ہے؟ لوگ انتظار کر رہے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں