صوبہ پنجاب میں بھی دفعہ 144نافذ کر دی گئی

لاہور (پی این آئی) پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں تین روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے جلوس، ریلیوں اور دھرنوں پر پابندی عائد کردی، جس کا اطلاق 22 اگست سے ہوگا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیاہے۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے کہا کہ پنجاب بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا گیا ہے اور پنجاب بھر میں جلسہ جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور احتجاج پر پابندی عائد کر دی ہے۔امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے، پابندی کا اطلاق دہشتگردی کے خطرات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ترجمان محکمہ داخلہ نے کہا کہ سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی اجتماع دہشت گردوں کے لیے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے، عوامی مفاد میں دفعہ 144 کا نفاذ صوبہ بھر میں کیا گیا ہے۔پنجاب بھر میں انتظامیہ حکم نامے پر عمل درآمد یقینی بنائے گی، عوامی آگاہی کے لیے دفعہ 144 کے نفاذ کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی ہدایت کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close