کراچی کارساز حادثہ کیس، ملزمہ نتاشا کی ذہنی حالت ٹھیک قرار

کراچی(پی این آئی)کراچی کارساز حادثہ کیس میں اہم پیشرفت ہوئی،زیرعلاج ملزمہ نتاشا کو ڈسچارج کردیا گیا۔

جناح ہسپتال کے نفسیاتی وارڈکے سربراہ ڈاکٹر چنی لال نے کہاہے کہ 19اگست کو جب ملزمہ کو ہسپتال لایا گیا تو ظاہری حالت ٹھیک نہیں تھی،ملزمہ کے اہلخانہ نے بتایا کہ وہ ذہنی مریضہ ہیں،لیکن اس حوالے سے اہلخانہ کوئی ریکارڈ پیش نہیں کرسکے۔ڈاکٹر چنی لال کا مزید کہناتھا کہ ملزمہ کی دماغی حالت بالکل ٹھیک ہے خودکشی کرنے کے امکانات کم ہیں، ہسپتال میں بھی خود کو نقصان پہنچانے کی کوئی کوشش نہیں کی لہذا ہسپتال سے فارغ کردیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close