بجلی اور گیس کے بعد پانی بھی مہنگا ہوگیا

کراچی(پی این آئی)کراچی میں بجلی اور گیس کے بعد پانی بھی مہنگا ہوگیا ۔

میئر کراچی مرتضٰی وہاب کی زیر صدارت واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا پانچواں اجلاس ہوا جس میں پانی کے بلوں میں 23 فیصد اضافے کی منظوری دے دی گئی ۔ذرائع کے مطابق سیوریج بلوں میں 14 فیصد اور پانی کے نرخوں میں 9 فیصد اضافہ کیا گیا ۔مئیر کراچی کی جانب سے بجلی کے بلوں میں میونسپل ٹیکس بھی وصول کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close