جج پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

ہری پور (پی این آئی)تھانہ سٹی کے علاقے چھوہر شریف میں مسجد کے باہر جج پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں جج محمد فرید زخمی ہوگئے۔

محمد فرید اپر کوہستان میں سیشن جج تعینات ہیں، حملہ آوروں نے سیشن جج محمد فرید کو مسجد میں داخل ہوتے ہوئے نشانہ بنایا۔جج محمد فرید کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ سیشن جج محمد فرید کو دو گولیاں لگی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close