کارساز روڈ پر حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی

کراچی(پی این آئی)کراچی کے علاقے کارساز کے قریب ٹریفک حادثے کی فوٹیج سامنے آگئی۔

گزشتہ روز کارساز کے علاقے میں اسٹیڈیم کے قریب تیز رفتار گاڑی موٹر سائیکل سواروں کو روندتی ہوئی دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی تھی، حادثے میں ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی تھی جب کہ پولیس نے حادثے کی ذمہ دار خاتون کو گرفتار کرلیا تھا۔پولیس کے مطابق حادثے کی ذمہ دار خاتون ڈرائیور نے موٹر سائیکلوں کو ٹکر مارنے کے بعد ممکنہ طور پر فرار ہونے کی کوشش میں رفتار مزید بڑھائی اور کار کو بھی زور دار ٹکر ماری جس سے کار تباہ ہوگئی۔پولیس نے بتایا کہ حادثے میں خاتون کی گاڑی بھی اُلٹ گئی جس کے بعد مشتعل ہجوم نے خاتون کا گھیراؤ کرنا چاہا لیکن پولیس اور رینجرز نے خاتون کو حراست میں لے لیا۔

اب واقعے کی سی سی ٹی وی سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سڑک پر پہلے سلور رنگ کی گاڑی گزرتی ہے جس کے بعد جاں بحق ہونے والے باپ بیٹی موٹرسائیکل پر گزر رہے ہوتے ہیں کہ پیچھے سے وائٹ رنگ کی گاڑی بائیک کو ٹکر مارتی ہے۔بعدازاں یہی گاڑی آگے جاکے سلور گاڑی کو کچلتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close