پولیوکیسز میں اضافہ، تعداد کتنی ہوگئی؟ تشویشناک خبر آگئی

کوئٹہ(پی این آئی)بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا۔

محکمہ صحت کے مطابق ضلع خاران کی رہائشی 2 سال کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔محکمہ صحت نے بتایاکہ بلوچستان میں رواں سال رپورٹ ہونے والا پولیو کایہ 12 واں کیس ہے۔اس سے قبل قلعہ عبداللہ میں 5، قلعہ سیف اللہ، کوئٹہ، ڈیرہ بگٹی، چمن، جھل مگسی اور ژوب میں ایک ایک پولیو کیس سامنے آچکا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close