گھر بیٹھے گاڑی رجسٹرڈ کرانے کی سہولت کا اعلان کردیا گیا

کراچی(پی این آئی ) سندھ حکومت کی جانب سے صوبے میں گھر بیٹھے گاڑی رجسٹرڈ کرانے کی سہولت کا اعلان کردیا گیا۔

وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ اور ایکسائز شرجیل میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ ایکسائز کی کل اہم میٹنگ ہوئی ہے، اب گھر بیٹھے گاڑی رجسٹرڈ ہوجائے گی، اس کی دس ہزار سرکاری فیس ہوگی، بائیو میٹرک اور ویری فکیشن بھی گھر بیٹھے ہی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ہم ساری چیزیں آن لائن کرنے جا رہے ہیں، ہم نے پرمیئم نمبر پلیٹس فروخت کرکے چار گھنٹوں میں 67 کروڑ جمع کیے تھے، ستمبر میں دوبارہ آکشن کرنے جا رہے ہیں۔شرجیل میمن نے کہا کہ کل چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سائبر نائف سرجری کے منصوبے کا افتتاح کیا، ان اسپتالوں میں صرف سندھ کے لوگوں کا علاج نہیں ہوتا پوری پاکستان سے لوگ آتے ہیں، سائبر نائف سرجری سندھ میں مفت ہوتی ہے اور امریکا میں یہ علاج دوکروڑ روپے سے زائد میں ہوتا ہے، نیوزی لینڈ نیوزیلینڈ میں یہ علاج ایک کروڑ اسی لاکھ روپے میں ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پر پنجاب حکومت کے کچھ لوگ تنقید کر رہے ہیں، افسوس ہوا، ہم نے کبھی منفی سیاست نہیں کی، چھوٹے بھائی نے بجلی کے بل بڑھا دیے اور بڑے بھائی نے دو ماہ کے لیے سہولت دے دی، آپ لوگوں کو صرف دو مہینوں تک سستی بجلی دے رہے ہیں ؟ اس کے بعد کیا ہوگا؟ جب کہ ہمارے لیڈر کا مقصد لیڈر لانگ ٹرم ریلیف فراہم کرنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ صدرآصف علی زرداری نے وفاقی حکومت سے بجلی کے نرخ کم کرنے کی بات کی تھی، ہم صرف عمل کرتے ہیں اعلانات نہیں کرتے پہلے کام کرتے ہیں پھر اعلان کرتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close