پنجاب میں بجلی کی قیمتوں میں ریلیف ناکافی قرار دیدیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پنجاب میں بجلی کی قیمتوں میں ریلیف کو ناکافی قرار دیدیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہاکہ بجلی کی قیمت سے کیلئے کم ہونی چاہئے،بجلی کی قیمتیں 2ماہ کیلئے نہیں مستقل کم ہونی چاہئیں،ان کاکہناتھا کہ ان سے بجلی کی قیمتیں کم نہیں ہو رہیں،ترقیادتی فنڈز سے نکال کر بجلی کیلئے ریلیف دیاجا رہا ہے۔بیرسٹر گوہر نے کہاکہ رؤف حسن نےکوئی غیرقانونی کام نہیں کیا،ان کاکہناتھا کہ اسلام آباد بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیں گے،چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ بدقسمتی سے ہمارے تحفظات کو نہیں سنا گیا،ہمارے درست ووٹوں کو مسترد کیا گیا ،این اے 79میں پہلے کوئی دوبارہ گنتی کی درخواست نہیں آئی،امید ہے الیکشن کمیشن ہمارے تحفظات سنے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close