کراچی (پی این آئی) کراچی میں معروف تاجر کی اہلیہ کی تیز رفتار گاڑی نے متعدد افراد کو روند ڈالا، افسوسناک ٹریکف حادثے میں باپ بیٹی سمیت 3 افراد جاں بحق، پولیس نے کار ڈرائیو کرنے والی خاتون کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کارساز پر خاتون ڈرائیور نے 6 افراد کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں موٹرسائیکل سوار باپ اور بیٹی بھی شامل ہیں۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ سفید رنگ کی گاڑی خاتون ڈرائیو کررہی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تیز رفتار گاڑی نے موٹرسائیکل ایک کار اور راہگیروں کو کچلا، گاڑی چلانے والی خاتون کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس کاکہنا ہے کہ گاڑی چلانے والی خاتون کی شناخت نتاشا کے نام سے ہوئی ہے، گرفتار خاتون معروف تاجر کی اہلیہ ہیں۔ عینی شاہدین کا دعویٰ ہے کہ گاڑی چلانے والی خاتون ہوش میں نہیں تھی۔ پولیس کی جانب سے واقعے کی تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ جبکہ گرفتار خاتون کا میڈیکل کروانے کے بعد جاں بحق افراد کے اہل خانہ کی مدیت میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں