کراچی کے تاجروں پر ماہانہ کتناایڈوانس ٹیکس عائد کر دیاگیا؟شٹرڈائون ہڑتال کا اعلان کر دیا گیا

کراچی(پی این آئی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ’تاجر دوست سکیم‘ کراچی کے تاجروں پرماہانہ 60 ہزار روپے ایڈوانس ٹیکس لاگو کر دیا۔

اس ہوشربا ٹیکس پر سٹپٹائے تاجروں نے 28اگست سے ملک گیر شٹرڈائون ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ کراچی میں تاجر تنظیموں کے مشترکہ مشاورتی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر کیڈا رضوان عرفان کا کہنا تھا کہ شہر کے تاجر 60ہزار روپے ماہانہ جبری ٹیکس نہیں دے سکتے۔ تاجروں سے ان کی آمدنی پر ٹیکس وصول کیا جائے۔ اس ٹیکس کے خلاف احتجاجاً 28اگست کو تمام چھوٹی بڑی مارکیٹیں بند کی جائیں گی۔

رپورٹ کے مطابق آل پاکستان انجمن تاجران اور مرکزی تنظیم تاجران نے ایڈوانس ٹیکس کو غیرمنصفانہ قرار دیتے ہوئے اسے فوری طور پر واپس لینے کامطالبہ کیا ہے۔ ان تنظیموں کی طرف سے بھی دیگر ٹیکسز کی شرح میں ہوشربا اضافے ، تنخواہ دار طبقے اور کاروباری افراد پرٹیکسز کی بھرمار، تاجر دوست سکیم، آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف 28اگست کو ملک گیر شٹرڈائون کا اعلان کر رکھا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close