فائرنگ کا افسوسناک واقعہ، بڑا جانی نقصان ہو گیا

گلگت (پی این آئی)چلاس میں دو گروہوں میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق دو گروہوں میں مسلح تصادم گاؤں ڈوڈیشال چراگاہ میں پیش آیا، جہاں فائرنگ کے نتیجے میں پانچ قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں۔آخری اطلاعات موصول ہونے تک دو گروپ میں فائرنگ کا تبادلہ وقفے وقفے سے جاری تھا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ڈوڈیشال میں مسلح تصادم روکنے کیلئے روانہ ہوئی۔ ابتدائی طور پر پولیس کا کہنا تھا کہ تاحال کسی زخمی کو جائے وقوعہ سے نہیں لایا جاسکا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close