لاہور شہر میں 24گھنٹے میں کتنی لاشیں بر آمد ہوئیں؟ خوف و ہراس پھیل گیا

لاہور(پی این آئی)لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران مختلف مقامات سے 8 نامعلوم افراد کی لاشیں ملی ہیں جن کی شناخت نہ ہونے پر پولیس نے لاشیں مردہ خانے منتقل کر کے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ایدھی ترجمان کے مطابق نصیر آباد کے علاقہ سے 55 سالہ نامعلوم شخص اور چوکی بیگم کوٹ کےعلاقہ سے 30 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی جبکہ لیاقت آباد کےعلاقے پیکوروڈ سے نامعلوم شخص فٹ پاتھ کنارے مردہ حالت میں پایا گیا۔ کوٹ لکھپت کے علاقہ سے 50 جبکہ فیکٹری ایریا کےعلاقےغازی روڈ سے 25 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی ۔ سبزہ زار کھاڑک نالہ کے قریب سے 40 سالہ شخص کی لاش جبکہ شادمان میں بے ہوش حالت میں ملنے والا 40 سالہ شخص دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گیا۔ گڑھی شاہو ٹریفک حادثے کے سبب بزرگ شہری دوران علاج دم توڑ گیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی شناخت نہیں ہوسکی جسکے باعث تمام افراد کی لاشیں مردہ خانے منتقل کر کے کاروائی شروع کردی گئی ہے ۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق جاں بحق ہونے والے تمام افراد نشے کے عادی معلوم ہوتے ہیں جبکہ موت کی وجوہات کا تعین پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close