کوئٹہ (پی این آئی)بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے دالبندین میں کھمبوں کے ساتھ بندھی لاشوں کی شناخت ہوگئی۔
پولیس حکام کے مطابق دالبندین کے علاقے ڈگری کالج کے قریب سے گزشتہ روز پولیس نے بجلی کے کھمبوں سے بندھی 5 افراد کی لاشیں برآمد کرکے سول اسپتال کوئٹہ منتقل کر دی تھیں۔ان کی شناخت روزی خان، رحمت اللہ، سمیع اللہ، آغا ولی اور سردار ولی کے ناموں سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق مقتولین کا تعلق افغانستان کے علاقے لشکرگاہ سے تھا، تمام لاشوں کو کوئٹہ کے سول اسپتال کے سرد خانہ منتقل کردیا ہے، پانچوں افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔ واقعے کے حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں