پنجاب کے 10اضلاع میں موبائل سروس معطل کرنے کا فیصلہ

لاہور(پی این آئی)چہلم حضرت امام حسین کے موقع پر پنجاب کے 10 اضلاع میں موبائل سروس معطل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا جبکہ محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی حکومت کو مراسلہ بھی لکھ دیا،مراسلے میں جلوس اور مجالس کے علاقوں میں موبائل سروس جزوی طور پر معطل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

،ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق پنجاب کے 10 اضلاع میں صبح 5 سے رات 11 بجے تک موبائل سروس بند رہے گی، راولپنڈی، جھنگ، لیہ، سرگودھا، بھکر اور میانوالی، گجرات، گوجرانولہ، چکوال اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں موبائل سروس جزوی بند ہوگی۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق جلوس اور مجالس کے علاقوں میں مو بائل سروس جزوی طور پر معطل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے دیگر تمام اضلاع میں موبائل فون سروس بحال رہے گی، امن و امان کے قیام اور شہریوں کی حفاظت کیلئے مخصوص مقامات پر موبائل سرو س معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل محکمہ داخلہ پنجاب نے چہلم حضرت امام حسین کیلئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کے لیے فوج اور رینجرز کی خدمات طلب کرلیں تھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close