کراچی(پی این آئی) سندھ حکومت نے سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز کی تنخواہ میں اضافہ کر دیا۔
نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق صوبائی حکومت نے وائس چانسلرز کی تنخواہ زیادہ سے زیادہ ٹی ٹی ایس سکیل کے مساوی کر دی ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اس اضافے کے بعد وائس چانسلرز کی ماہانہ تنخواہ 8لاکھ روپے سے زائد ہو گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ کی سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز کی کم از کم تنخواہ ٹی ٹی ایس کے مساوی 6لاکھ 84ہزار450روپے ہو گی، جس میں سالانہ تقریباً20ہزار روپے اضافہ ہو گا۔ دوسری طرف وائس چانسلرز کو پہلے سے ملنے والا ’وائس چانسلر الائونس‘ بھی نہیں روکا گیا جو بنیادی تنخواہ کا 20فیصد ہے۔
تنخواہ میں اس حالیہ اضافے کے بعد یہ بیس فیصد الائونس 1لاکھ 36ہزار روپے سے زائد ہو جائے گا۔ اس طرح اب سندھ کی سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز کی ماہانہ تنخواہ 8لاکھ 20ہار روپے سے زائد ہو گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں