لاہور (پی این آئی )پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائے راوی میں جسر اور شاہدرہ کے مقام پر نچلے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری رک دی ۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ 24 سے 36 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار سے 55 ہزار کیوسک پانی گزرنے کا خدشہ ہے ۔پی ڈی ایم اے پنجاب نے کمشنر گوجرانولہ فیصل آباد لاہور ملتان اور ساہیوال ڈویژنز کو الرٹ جاری کر دیا ،ڈپٹی کمشنرز نارووال شیخوپورہ لاہور ننکانہ قصور فیصل آباد اوکاڑہ ساہیوال ٹوبہ ٹیک سنگھ اور خانیوال کو بھی الرٹ جاری کر دیا گیا ۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر تمام تر انتظامات پیشگی مکمل کریں ،ایمرجنسی کنٹرول رومز میں سٹاف کو الرٹ رکھا جائے۔ریسکیو 1122 کی ڈائزاسٹر رسپانس ٹیموں کو بھی ہائی الرٹ رکھا جائے،عوام الناس کو موجودہ صورتحال سے لمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھا جائے۔دریاؤں کے پاٹ میں موجود مکانوں اور مویشیوں کے انخلاء کو یقینی بنائیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے پیل کی کہ عوام جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں،ہنگامی انخلاء کی صورت میں انتظامیہ سے تعاون کریں ،حکومت پنجاب آپکا اور آپکے مال مویشیوں کا پوری طرح سے خیال رکھے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں