سرکاری ملازمین کی شامت آگئی

لاہور(پی این آئی )وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی ڈی جی پی آرمیں بہتری پر متعلقہ سیکشنز کو شاباش۔نئے ڈی جی پی آر پنجاب ڈاکٹر شہنشاہ فیصل کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

صفائی کا معیار بہتر کرنے اور انتظامی معاملات میں بہتری پرمتعلقہ افسران کی حوصلہ افزائی کی اور غیر حاضر اور دیر سے دفتر آنے والے ملازمین سے محکمے کی جانب سے وضاحت طلب کی ۔وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کے ایکشن کے بعد ایک ہفتے میں ڈی جی پی آر کے 72 ملازمین کو نوٹسز جاری کیے گئے،تمام غیر حاضر ملازمین سے3 روز میں وضاحت طلب کرلی گئی۔ وزیر اطلات نے صفائی کا معیار بہتر کرنے اور انتظامی معاملات میں بہتری پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمسٹریشن صدیق کیانی کو شاباش دی۔

انہوں نے نئے ڈی جی ڈاکٹر شہنشاہ فیصل عظیم کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ڈیجیٹل میڈیا کو جدید تقاضوں کے مطابق مزید متحرک کرنے کی ہدایات جاری کیں۔عظمیٰ بخاری نے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا سیکشنز کو میڈیا ہاؤسزکو بروقت حکومتی پروگراموں کی خبریں ارسال کرنے پر بھی شاباش دی اورمانٹرنگ کے شعبے کی کارکردگی پرا طمینان کا اظہار ا کیا۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ڈی جی پی آر پنجاب حکومت کی بروقت اور درست معلومات عوام تک پہنچانے کا واحد ذریعہ ہے اسکا ہر شعبہ جدید تقاضوں کے مطابق کام کرنا چاہیے۔کسی صورت اپنے متعلقہ ادارے میں غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کروں گی۔جو ملازمین وقت پر دفتر نہیں آسکتے وہ گھر بیٹھیں۔مجھے ڈی جی پی آر میں ملازمین کی سو فیصد حاضری چاہیے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close