پوزیشن ہولڈر طلبہ کے لیے بڑی خوشخبری‎

لاہور(پی این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں پوزیشن ہولڈرطلبہ کو انعام دینے کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت اجلاس میں تعلیم کے فروغ کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں تمام تعلیمی بورڈز کے پوزیشن ہولڈر طلبہ کو انعام دینے کا فیصلہ کیا گیا، وزیر اعلیٰ نے پوزیشن ہولڈرز اور ان کے ایک ایک استاد کو انعامات دینے کی بھی منظوری دی۔مریم نواز نے اسٹوڈنٹس اسکالرشپس کی منظوری بھی دی،حکومت پنجاب 25 ہزار طلبہ کے تمام تعلیمی اخراجات ادا کرے گی، اس مد میں حکومت سالانہ سوا سو ارب سے زائد ادا کرے گی۔

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر طالبات کیلئے ٹرانسپورٹ پروگرام کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔پہلے مرحلے میں پنجاب کے 60گرلز کالجز کو بسیں دی جائیں گی۔اجلاس نے صوبے کے تمام اضلاع میں آئی ٹی حب کے قیام کی منظوری بھی دی۔مریم نواز نے آئی ٹی حب کیلئے فوری اقدامات کا حکم دیا اور لیپ ٹاپ اسکیم کیلئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close