گورنر سندھ نے ارشد ندیم کی والدہ اور کوچ کیلئے بڑی سفارش کر دی

کراچی(پی این آئی)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے پیرس اولمپکس میں پاکستان کے لیے 40 سال بعد گولڈ میڈل جیتنے والے جیولین تھرور ارشد ندیم کو 20 لاکھ روپے نقد انعام دے دیا۔

کراچی میں گورنر ہاؤس میں جشن آزادی کی تقریب منعقد کی گئی جس میں گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ فخرپاکستان اور شیر پاکستان ارشد ندیم کو خوش آمدید کہتے ہیں۔گورنر سندھ نے کہا کہ ارشد ندیم کو آج سے شیر پاکستان کا خطاب دیتا یوں، انہوں نے قومی ایتھلیٹ کو 20 لاکھ روپے نقد انعام بھی دیا۔

انہوں نے کہا کہ آج ارشد ندیم کا عوامی استقبال ہے، یہ کراچی کی عوام ہے، میں نے اپنا وعدہ پورا کیا ہے۔اس کے علاوہ گورنر سندھ نے ارشد ندیم کی والدہ اور کوچ کیلئے ستارہ امتیاز کی سفارش کر دی۔دوسری جانب ارشد ندیم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری پاکستانی قوم کو جشن آزادی بہت بہت مبارک ہو، گورنر صاحب کا جتنا شکریہ ادا کروں وہ کم ہے۔ارشد ندیم نے کہا کہ اتنی خوشی ہو رہی ہے، ابھی جیولین دیں ورلڈ ریکارڈ کردوں گا، آپ سب کو دیکھ کر لفظوں میں خوشی بیان نہیں کرسکتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں