بجلی کے بلوں میں ریلیف؟ خوشخبری آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکا کہنا ہےکہ آئندہ دوماہ میں عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کیلئے ایک اور پراجیکٹ لارہے ہیں، مری گلاس ٹورسٹ ٹرین سیاحت کی ترقی کے لئے نواز شریف کا بہت بڑا ویژن ہے، مری کی سیاحتی ترقی کے لئے گلاس ٹرین میرا خواب ہے ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا تیرواں اجلاس ہوا جس میں بجلی کے بلوں سے ریلیف کے لئے اہم فیصلے کئے گئے جبکہ چیف منسٹر روشن گھرانہ پروگرام اور اپنا گھراپنی چھت کے ماڈل گھر کی منظوری دی گئی۔پروگرام کے تحت شہر میں 5 مرلے اور دیہات میں 10 مرلے تک پلاٹ پر گھر بنانے کیلئے 15 لاکھ روپے ملیں گے جبکہ وزیراعلیٰ نے کم از کم پہلے تین ماہ ماہانہ قسط نہ لینے کی ہدایت بھی کردی۔اجلاس میں بھکی ، بلوکی اور قائد اعظم سولر پارک سے ڈائریکٹ ٹرانسمیشن لائن کے ذریعے انڈسٹریل پارک کو سستی بجلی فراہم کرنے پربھی غور کیا گیا۔

آٹھ ممالک میں اوورسیز پاکستانیوں کو ریونیو سروسز کیلئے رجسٹریشن ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دی گئی ۔پنجاب گورنمنٹ ایڈورٹائزمنٹ پالیسی راولپنڈی سے مری تک ٹورسٹ گلاس ٹرین کی فزیبلٹی اسٹڈی انڈسٹریز کو براہ راست بجلی کی فراہمی کیلئے پنجاب گرڈ کمپنی کے قیام کی منظوری بھی دی گئی۔اجلاس میں لاہور میں الیکٹروبسیں چلانے کے پراجیکٹ کی منظوری بھی دی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close