صدر زرداری کے قریبی ساتھی کی بیوی کی گاڑی پر فائرنگ

کراچی (پی این ا ٓئی)کراچی میں داؤد یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر ثمرین کی گاڑی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

ترجمان داؤد یونیورسٹی کے مطابق ڈاکٹرثمرین کی گاڑی پر اورنگی میں فائرنگ کی گئی اور وہ واقعے میں محفوظ رہیں۔ڈاکٹر ثمرین پی پی رہنما ڈاکٹر عاصم کی اہلیہ ہیں۔ اس حوالے سے ڈاکٹر ثمرین کا کہنا تھاکہ میں اورنگی کے ایک کالج میں کل کی تقریب کے حوالے سےگئی تھی، کالج کے اندر آکر نامعلوم افراد نےگاڑی پرفائرنگ کی۔دوسری جانب ڈی آئی جی ویسٹ نے بتایاکہ ڈاکٹر ثمرین محفوظ ہیں، ممکنہ طور پر واقعہ لوٹ مار کا ہوسکتا ہے، حتمی طور پرابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے، تحقیقات جاری ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close