کل چھٹی کا اعلان کر دیا گیا

ملتان (پی این آئی) ملتان کی مقامی حکومت نےحضرت بہاالدین زکریاؒ کےعرس پرمنگل کے روز ضلع بھر میں عام تعطیل کااعلان کردیا۔

ڈپٹی کمشنر ملتان نے کہا کہ عرس پر ضلع ملتان کے 13 اگست کو تعطیل ہو گی،اس حوالے سے ڈپٹی کمشنرملتان نادر چھٹہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، خیال رہے کہ سلسلہ سہروردیہ کےعظیم روحانی پیشوا حضرت بہاؤالدین زکریاؒکے 785 ویں سالانہ عرس کا آج سے آغاز ہو گیا ہے۔دوسری جانب تونسہ شریف میں حضرت خواجہ شاہ سلیمان تونسوی کے 179ویں عرس کی تقریبات جاری ہیں۔ عرس کے آخری روز کل (منگل) مقامی چھٹی کا اعلان کر دیا گیا جس کا ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان آفس نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close