صوبائی دارلحکومت میں دھماکہ

کوئٹہ (پی این آئی)کوئٹہ میں گوالمنڈی پولیس تھانے پر دستی بم کے حملے میں پولیس اہلکار سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق کوئٹہ گوالمنڈی پولیس اسٹیشن پر دستی بم تھانے کے اندر مین گیٹ کے قریب گر کر پھٹ گیا،دستی بم پھٹنے سے پولیس اہلکارسمیت2افرادزخمی ہوگئے جنھیں علاج کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس حکام کی جانب سے دی گئی معلومات میں کہا گیا ہے کہ دستی بم حملےکی سی سی ٹی وڈیومنظرعام پرآگئی،وڈیومیں ملزم کوتھانےکےاندردستی بم پھینکتےدیکھاجاسکتاہےعلاقےکی ناکابندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close