اسلام آباد،جشن آزادی کے موقع پر بڑی پابندی کا فیصلہ

اسلام آباد(پی این آئی)اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے باجوں کی فروخت پر پابندی کا فیصلہ کر دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اسلام آباد عرفان نواز نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز (اے سی) کو سٹالز پر بکنے والے باجے قبضے میں لینے کا حکم جاری کر دیا،مختلف سٹالز پر باجوں کی فروخت کھلے عام جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اسلام آباد عرفان نواز کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق باجوں کے استعمال پر مکمل طور پر پابندی عائد کی گئی ہے، شہریوں سے درخواست ہے کہ باجوں کے استعمال سے اجتناب کریں۔ ڈی سی اسلام آباد نے سٹال مالکان سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ سٹال مالکان اپنے پاس باجوں کی فروخت بند کریں، باجے کا استعمال یا بیچنے والے کے خلاف قانونی کاروائی ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close