حکومت کا دو چھٹیوں کا اعلان، بڑی خبر سامنے آگئی

لاہور (پی این آئی) محکمہ اسکولزایجوکیشن پنجاب نے اسکولوں میں ہفتہ وار 2 چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے، چھٹیوں کا اطلاق 15اگست سے سکول کھلنے پر ہوگا، ہفتہ اور اتوار کی دو چھٹیوں کا فیصلہ اساتذہ پر ورک لوڈ کم کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ اسکولزایجوکیشن پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت موسم گرما کی تعطیلات کے بعد 15اگست سے اسکول کھلنے پر اسکولوں میں ہفتے میں دو چھٹیوں پر عملدرآمد شروع ہوجائے گا، سکولوں میں ہفتہ اور اتوار کی دو چھٹیاں ہوں گی جبکہ پانچ دن ورکنگ ڈیز ہوں گے۔نوٹیفکیشن میں اسکولوں کے اوقات کار بھی جاری کردیئے گئے ہیں، جس کے تحت طلباء وطالبات کیلئے سنگل شفٹ اسکولوں میں پیر تا جمعرات صبح 8 بجے سے ایک بج کر 30 منٹ تک ٹائمنگ ہوگی، جبکہ جمعہ کے روز صبح 8 بجے سے 12بجے تک سکولوں کے اوقات کار ہوں گے۔

اسی طرح ڈبل شفٹ اسکولوں میں پیر تا جمعرات صبح 8 بجے سے ساڑھے 12بجے تک مارننگ شفٹ اور ایک بجے سے ساڑھے 5 بجے تک سیکنڈ شفٹ اوقات کار ہوں گے۔جبکہ ڈبل شفٹ سکولوں میں جمعہ کے روز صبح 8 بجے سے 12بجے تک مارننگ شفٹ اور 2 بج 30 منٹ سے ساڑھے 5 بجے تک سیکنڈ شفٹ سکولوں کے اوقات کار ہوں گے۔ اسی طرح نوٹیفکیشن کے مطابق اساتذہ کیلئے سنگل شفٹ اسکولوں کے اوقات کار پیر تا جمعرات صبح 8 بجے سے 3 بجے تک ہوں گے،

جبکہ جمعہ کے روز صبح 8 بجے سے 12بجے تک سکولوں کے اوقات کار ہوں گے۔ اسی طرح ڈبل شفٹ اسکولوں میں پیر تا جمعرات صبح 8 بجے سے 2 بجے تک مارننگ شفٹ اور ایک بجے سے7 بجے تک سیکنڈ شفٹ اوقات کار ہوں گے۔ جبکہ ڈبل شفٹ سکولوں میں جمعہ کے روز صبح 8 بجے سے 12 بجے تک مارننگ شفٹ اور 2 بج 30 منٹ سے 6 بجے تک سیکنڈ شفٹ اسکولوں کے اوقات کار ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close