زائد المعیاد ڈرائیونگ لائسنس کے حامل افراد کیلئے بڑے ریلیف کا اعلان

لاہور(پی این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے زائد المعیاد ڈرائیونگ لائسنس کے حامل شہریوں کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان کر دیا۔

نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق وزیراعلیٰ کی ہدایت پر 16جنوری 2024ءسے پہلے زائد المعیاد ہونے والے ڈرائیونگ لائسنسوں پر کیے گئے جرمانے ختم کر دیئے گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق حکومت کی طرف سے یہ ریلیف ملنے کے بعد ایسے شہری، جن کے ڈرائیونگ لائسنس کی مدت 16جنوری 2024ءسے پہلے کی ختم ہو چکی ہے، وہ پرانا جرمانہ ادا کرکے ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کروا سکتے ہیں۔جن لائسنسوں کی مدت16جنوری 2024ءیا اس کے بعد ختم ہوئی ہے ان پر نئی فیس کا اطلاق ہو گا۔

قبل ازیں زائد المعیاد لائسنس پر جرمانہ 75روپے سے 500روپے سالانہ تھا۔ چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور عمارہ اطہر نے کہا ہے کہ لرنر پرمٹ کی فیس بھی 500روپے پر برقرار رکھی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں