منشیات کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

کراچی(پی این آئی)کراچی میں اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال کی پارکنگ سے منشیات کی بڑی کھیپ پکڑی گئی۔

ذرائع کے مطابق ملزمان نے ڈبل کیبن گاڑی میں بھاری مقدار میں آئس چھپا رکھی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پکڑی جانے والی منشیات کی مقدار 35 کلو گرام سے زائد ہے۔ذرائع کے مطابق اسپتال کے سکیورٹی گارڈز نے 2 ملزمان کو بھی پکڑ لیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close