افسوسناک ٹریفک حادثے میں قیمتی جانی نقصان ہو گیا

کراچی(پی این آئی)راشد منہاس روڈ پر گلستان جوہر فلائی اوور کے قریب بس کے بریک فیل ہوگئے۔

پولیس کے مطابق راشد منہاس روڈ پر گلستان جوہر فلائی اوور کے قریب بس ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی، بس نے ٹکر مارکر 3 افراد کو زخمی کردیا اور 3گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔پولیس کا بتانا ہے کہ بس ڈرائیور کو حراست میں لے کر شاہراہ فیصل تھانے منتقل کردیا گیا جب کہ بس بھی تحویل میں لے لی گئی ہے۔زیر حراست ڈرائیور نے پولیس کو بتایا کہ حادثہ بس کا بریک فیل ہوجانے سے پیش آیا تاہم زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close