نیا گورنر سندھ کون ہوگا؟ ممکنہ نام سامنے آگیا

اسلام آباد (پی این آئی)حکومت کی جانب سے گورنر سندھ کو تبدیل کرنے کا امکان ہے اور ساتھ ہی نئے گورنر کا ممکنہ نام بھی سامنے آگیا ہے۔

گورنر سندھ کو تبدیل کرنے کے معاملے پر پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن میں اتفاق رائے ہوگیا ہے۔مسلم لیگ ن کے رہنما بشیر میمن کو گورنرسندھ بنائے جانے کا امکان ہے۔آئندہ چند دن میں گورنر سندھ کی تبدیلی کا امکان ہے۔واضح رہے کہ اس وقت کامران ٹیسوری گورنر سندھ کی ذمہ داریاں نبھارہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close