طلبا کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

کراچی(پی این آئی) سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ نے 9ویں جماعت سے انٹرمیڈیٹ تک کے طلبہ کو مفت ٹیبلٹ دینے کا اعلان کر دیا۔

سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی طرف سے درسی کتب کی ترسیل کے سلسلے میں ادارے کے کراچی میں واقع ویئر ہاؤس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ عبدالعلیم لاشاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کتابوں کی تاخیر یا کمی سے بچنے کے لیے طلبہ کو مفت ٹیبلٹس دیئے جائیں گے۔عبدالعلیم لاشاری کا کہنا تھا کہ نویں جماعت سے انٹرمیڈیٹ تک کے طالب علموں کو مفت ٹیبلٹس دیئے جائیں گے تاکہ ان کی پڑھائی میں کسی طرح کی رکاوٹ نہ آئے۔ پہلے مرحلے میں بڑی کلاسز کے طالب علموں کو جبکہ دوسرے مرحلے میں نچلی کلاسوں کے طلبہ کو ٹیبلٹس دیئے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ آہستہ آہستہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کو ’پیپر لیس‘کیا جائے گا۔ مفت ٹیبلٹس کی تقسیم کا حتمی فیصلہ وزیراعلیٰ سندھ کریں گے۔ ان کی منظوری کے بعد ہم باقاعدہ اس پر کام شروع کر دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close